سرینگر جموں شاہراہ کو شہری ٹریفک کیلئے ہفتے میں2روز تک بند رکھنے کے فرمان کو چونکا دینے والا قرار دیتے ہوئے سیاسی،مزاحمتی تجارتی اورسماجی جماعتوں کے علاوہ وکلاء نے یک زباں ہوکر اس حکم نامہ کو تغلقی قرار دیکر اس پر نظر ثانی کرکے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ممکنہ فدائین حملوں کا تدارک کرنے اور پارلیمانی انتخابات کے پیش نظرریاستی سرکار نے ہفتے میں فورسز گاڑیوں کی شاہراہ پر نقل و حرکت کیلئے2دن مخصوص رکھے ہیں،جبکہ شہری ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نیشنل کانفرنس۔
تبصرے بند ہیں.