نئی حکومت اب تک کچھ نہیں کر سکی،احکامات پر عمل کرانا جانتے ہیں،چیف جسٹس

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے نئی حکومت سے بڑی امیدیں تھی وہ بھی اب تک کچھ نہیں کر سکی،احکامات پر عمل درآمد کرنا اور سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس عظمت پر مشتمل تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے اگر حکومت کوئی اچھا کام کرتی ہے تو کوئی اسے برا نہیں کہے گا۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہم آرڈر پر عمل درآمد کرانا جانتے ہیں، مگر ہم اس حد تک نہیں جانا چاہتے،اب گیند آپ کے کورٹ میں ہے۔ کوئی قانون سے بالا تر نہیں،احکامات پر عمل درآمد کرنا اور سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے،نئی حکومت سے بڑی امید یں وابستہ تھیں وہ بھی اب تک کچھ نہیں کر سکی،چیف جستس کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں سیکورٹی فورسز کے لوگ بھی مر رہے ہیں،آپ بیلنس نہیں کرنا چاہتے بلکہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.