میگا کرپشن کیس؛ شرجیل میمن کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: 

احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن اور دیگر 11 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

نیب حکام نے عدالت سے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔ پیشی سے قبل نیب کے مرکز میں ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کا 3 بار معائنہ کیا ہے اور تمام ملزمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.