میچ کے دوران جھگڑنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض کو جرمانہ

شارجہ: آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز احمد شہزاد اور پشاورزلمی کے فاسٹ بولروہاب ریاض پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی اس وقت ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے کہ جب ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر احمد شہزاد وہاب ریاض کا شکار بنے جس پر بولرنے بھرپور جوش سے خوشی کا اظہار کیا تو احمد شہزاد آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

میچ ریفری روشن ماہانامانے نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ کردیا۔

تبصرے بند ہیں.