مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں: شعیب مل

شعیب ملک کا کہنا تھا زمبابوے نے بیٹنگ اننگز میں بہترین کھیل پیش کیا۔ لمبے عرصے کے بعد واپسی پر پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھا۔

لاہور: () مین آف دی میچ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بڑے ہدف کے خلاف زمبابوے نے اچھا کھیل پیش کیا۔ ٹاپ ٹیم بھی ہوتی تو گھبرا جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈان سمیت کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ کے ہیرو شعیب ملک کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی پر پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔ کوچز وقار یونس اور مشتاق احمد کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ون ڈان پوزیشن پر بھیجا۔ –

تبصرے بند ہیں.