میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن: 

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح پاکستان کو اننگز اور 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا لیکن سمیع اسلم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ بابر اعظم بھی صرف 3 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یونس خان 24 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی دوسری ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے جب کہ اسد شفیق بھی 16 رنز پر لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.