میرپورماتھیلو :زمین پر قبضہ ،سومروبرادری کا احتجاجی مظاہرہ

میرپورماتھیلو : میرپورماتھیلو میں بااثر وڈیرے کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف سومرو برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گھوٹکی میں خان پور مہر کے رہائشی سومروبرادری کے درجنوں افراد نے پنہل سومرو کی قیادت میں میرپور ماتھیلو پہنچ کر ایس ایس پی گھوٹکی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر امام الدین سومرو، پنہل سومرو اور دیگر کا کہنا تھاکہ خان پور مہر میں دس ایکڑ زرعی زمین پر بااثر وڈیرے امام الدین مہر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قبضہ کرکے زمین پر مسلح افراد کو بٹھادیا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ وڈیرے کے خلاف کارروائی کرکے زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.