میرپورخاص: میرپورخاص ڈویڑن میں گیسٹرو کی وباء نے تباہی مچادی، ڈویڑن بھر میں چار سو سے زائد مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ میرپورخاص ڈویڑن میں سخت گرمی میں سول اسپتال میں بجلی کی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے مریضوں کو بے حال کردیا، بچوں کے وارڈ ، میڈیسن وارڈ اور ایمرجنسی میں زیادہ تر گیسٹرو کی شکایت کے مریض آرہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.