مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جب کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 9 خاصہ دار اہلکاروں کو شہید کردیا تھا

تبصرے بند ہیں.