مپالا: یوگنڈا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

کمپالا: یوگنڈا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے قریب 30 ہزار لیٹر سے زائد پیٹرول سے بھراآئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد پیٹرول سڑک پر بہہ گیا جسے اٹھانے کے لئے مقامی افراد پہنچے، شدید گرمی کے باعث فضا میں بڑی مقدار میں پیٹرول کی موجودگی کی وجہ سے آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور وہاں سے پیٹرول اٹھانے کے لئے موجود لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یوگنڈا کی وزارت اطلاعات نے حادثے کے نتیجے میں 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیقم کردی ہے جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جنہیں مقامی طور پر ہی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ یوگنڈا دنیا کے ان ملکوں میں سر فہرست ہے جہاں ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.