موڈیز کو پاکستان کی معاشی ترقی بلند سطح پر پہنچنے کی امید

اسلام آباد: 

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پائیدار گروتھ، مالیاتی خسارے میں کمی اور افراط زر میں بہتری کے پیش نظر پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 3 سالہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے گروتھ کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، سی پیک منصوبہ انفرااسٹرکچر کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے ذریعے پاکستانی معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 2013سے اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد اور غیرملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ نے میکرواکنامک استحکام اور جی ڈی پی کی بلند شرح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.