موجودہ دور حکومت میں ملکی و غیرملکی قرضوں پر 35 کھرب سے زائد کا سود ادا کیا گیا

اسلام آباد: 

موجودہ حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی و غیرملکی قرضوں پر 35کھرب اور 52ارب روپے سے زائد کا سود ادا کیا جن میں 3265ارب روپے ملکی قرضوں پر جبکہ 2 کھرب87ارب 43کروڑ روپے غیر ملکی قرضوں پر سود ادا کیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2014-15سے مالی سال 2016-17 ستمبر تک ملکی و غیرملکی قرضوں پر 35کھرب اور 52ارب روپے سے زائد کا صرف سود ادا کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق جنوری 2014سے جون 2014تک حکومت نے ملکی قرضوں پر 514ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضوں پر 393.98ملین ڈالر سود ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.