اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،جبکہ ملک کے اکثرمیدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش گوپس میں تین ملی میٹرریکارڈ کی گئی ،آئند ہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا ،تاہم گگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے،رپورٹ کے مطابق ملک کے بعض میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،گرمی کی موجودہ لہر رواں ہفتے تک جاری رہے گی ،ملک میں سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل اورجیکب آباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.