ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں خصوصا پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی جس میں پنجاب کے میدانی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری براہ راست سورج کے سامنے جانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی کمی سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.