ملا فضل اللہ افغانستان میں نہیں اس حوالے سے پاکستان کا الزام بے بنیاد ہے، افغان دفترخارجہ

افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود نہیں ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملا فضل اللہ کے تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر منتخب ہونے سے افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان امن کونسل کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرکے ملا برادر سے ملاقات کرے گا اور انہیں افغانستان آنے کی دعوت دے گا کیونکہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ ملا برادر اپنے آبائی وطن افغانستان میں آکر رہیں اور امن کونسل کے ساتھ مل کر قیام امن کے لئے کردار ادا کریں

تبصرے بند ہیں.