ملالہ یوسفزئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت

اوٹاوا: 

سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی اعزازی شخصیت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ 12 اپریل کو کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔

کنیڈین وزیر اعظم کی سرکاری ویب سائیٹ میں شائع کئے گئے اعلان کے مطابق وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کی خصوصی دعوت پر ملالہ ہوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کریں گی، اپنے دورے میں وہ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی، اس کے علاوہ انہیں ملک کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا جائے گا جس کا 2014 میں کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.