سری نگر:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اتحادی حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اختلافات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد ایوان میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا ہے۔ جس کے بعد اب مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی تحلیل اور وادی میں گورنر راج کے نافذ ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.