مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ دوسرے روز بھی برقرار

سری نگر: بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ نہ چھڑا سکی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پامپور میں سرکاری عمارت پر 2 مسلح افراد نے حملہ کر کے قبضہ کرلیا، بھارتی فورسز نے سرکاری عمارت سے قبضہ چھڑانے کے لئے کارروائی شروع کی لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی 2 دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔ مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوئے جب کہ عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

تبصرے بند ہیں.