مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید

سری نگر: 

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کشمیری نوجوان نے 15 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کشمیری میڈیا سیل کے مطابق 25 جون کو بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنانے والے گیارہویں کلاس کے طالب علم عبید منظور لون نے مقامی اسپتال میں 15 دن تک موت و زیست کی جنگ لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کرلیا۔ طالب علم کو انڈین بارڈر فورس نے اس وقت گولی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.