مقبوضہ کشمیر؛ پاکستانی پرچموں کے سائے تلے بھارت مخالف ریلی

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور وادی کی فضا ’’پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حریت رہنما میر واعظ کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس میں متعدد حریت رہنماؤں اور ہزاروں کشمیری جوانوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک کچھ کشمیری نوجوان نے پاکستانی پرچم والے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں بھی سبزہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر شرکا ریلی میں پاکستان زندہ باد اور بھارت، مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

تبصرے بند ہیں.