مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

مظفر گڑھ: 

سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گییا ہے۔

تبصرے بند ہیں.