مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس مائنس الطاف فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، ایم کیوایم

کراچی: ایم کیوایم نے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سازش کا مقصد کچھ اور نہیں بلکہ مائنس الطاف حسین فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔

 

 

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے الزامات  پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن نے عزیز آباد نائن زیرو پر جوابی  پریس کانفرنس کی جس سے ایم کیو ایم کے کنوینئر ندیم نصرت نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے جو بھی الزامات لگائے گئے وہ نئے نہیں، ہم ان الزامات پر یقین نہیں رکھتے کیوں کہ  یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں جب کہ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازش کا یہ سلسلہ 1992 سے چلتا آرہا ہے یہاں تک کہ الطاف حسین کو کئی بار سیاست سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ قافلے میں رہتے ہیں تو ان کی شناخت رہتی ہے لیکن جب وہ بھٹک جاتے ہیں تو ان کے نام مٹ جاتے ہیں جب کہ یہ کہاں کا انصاف ہے جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے وہ عدالتوں کے چکر لگائیں اور جن کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں وہ گھنٹوں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں، الطاف حسین کو میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق نہیں لیکن ان کے خلاف کئی گھنٹے براہ راست کوریج دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.