مصری دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئی

المنصورہ: 

مصر سے تعلق رکھنے والی دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے کے باعث انتقال کرگئی۔

 

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں یہ واقعہ عین اُس وقت رونما ہوا جب 17 سالہ نئی نویلی دلہن  سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔

تبصرے بند ہیں.