کیپ ٹاؤن:
ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی رن مشین ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے عمدہ اقدام اٹھایا جس کے لئے تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے دورہ پاکستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ شاندار رہا جب کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا اور ورلڈ الیون کے میچز کیلیے کیے گئے انتظامات سے پوری طرح مطمئن رہا۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے عمدہ کام کیا ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بھی بحال ہو جائے گا جب کہ پی ایس ایل سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہوں گا، اگر فارغ ہوا تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سپر لیگ نہ کھیلوں۔
تبصرے بند ہیں.