مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ بھارت سے ممکنہ سیریز کے بعد وہ طویل دورانیے کا فارمیٹ بھی چھوڑ دیں گے۔

لاہور: ) بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی الوداع کہنے کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔ بھارت سے ممکنہ ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کا آخری معرکہ ہو سکتی ہے کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے روایتی حریف کے خلاف اپنا زور بازو دکھانا چاہتے ہیں۔ ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سے ناطہ ختم کر دینے والے مصباح الحق کہتے ہیں کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلتے رہنے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ کو سال بھر کسی نہ کسی طریقے کی کرکٹ کھیلنے کو ملتی رہتی ہے اور صرف ٹیسٹ میچوں تک محدود رہنے سے آپ کو اپنے فارمیٹ کا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اس طرح اچھی پلاننگ کے ساتھ اِن ایکشن ہونے کا وقت مل جاتا ہے۔ ٹیسٹ کپتان نے سری لنکا کے خلاف 377 رنز کا ریکارڈ ہدف پورا کرنا یادگار کارکردگی کہا جبکہ ساتھ ہی یاسر شاہ کو میچ وننگ بولر قرار دے دیا۔

 

تبصرے بند ہیں.