مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر منتخب

لندن: 

پاکستان ٹسیٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو وزڈن کرکٹرزآف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 15 پاکستانی کرکٹرز کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ آخری مرتبہ محمد یوسف کو 2007 میں یہ اعزاز ملا جب کہ یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سال میں 2 پاکستانی پلیئرز کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہو، اس سے قبل 1997 میں 1997 میں پاکستان کے سعید انوراور مشتاق احمد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.