مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کا آج اہم اجلاس –

اسلام آباد()سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ آج متوقع ہے۔ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے فوراٍ بعد پرویز مشرف اپنی والدہ کی عیادت کیلئے شارجہ روانہ ہو جائیں گے۔

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے سکتی جس کے بعد سابق صدر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے۔سابق صدر کے وکیل فروغ نسیم کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو دی گئی درخواست میں عدالتی فیصلے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ پرویز مشرف کی درخواست کا آج جائزہ لے گی۔اس حوالے سے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے بھی مانگ لی گئی ہے۔گزشتہ رات وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا۔ آج بھی پرویز مشرف کی درخواست کے جائزے کیلئے وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے فوری بعد پرویز مشرف اپنی والدہ کی عیادت کیلئے شارجہ روانہ ہو جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.