مسائل حل نہ کرسکے تو پختونخوا حکومت چھوڑ دینگے،عمران

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں اْن کی حکومت مسائل حل نہ کر سکی تو وہ وقت سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔میری بیماری کے دوران جنرل کیانی نے ٹیلی فون پر اور وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں اتفاق کیا تھا کہ دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔عمران کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسے کے دوران جب وہ گرے تو پہلے انھیں بہت غصہ آیا لیکن بعد میں آرام سے سوچا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ جو کچھ ہوا اسی میں اللہ کی رضا ہے۔

تبصرے بند ہیں.