کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے میں گراس روٹ لیول پرکھلاڑیوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ میدان مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ حاصل کیا جاسکے۔ محکمہ کھیل کا ترقیاتی بجٹ 30 فیصد اضافہ کے بعد1.2بلین کر دیا گیا ہے،سابق قومی ہاکی کپتان اولمپیئن نے یہ بات جمعرات کوکراچی جیمخانہ میں پریس بریفنگ میں کہی،اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس صدیق میمن،سیکریٹری یوتھ افیئرز ریاض میمن اور ڈی جی اسپورٹس شاہد الاسلام بھی موجود تھے،اصلاح الدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ نئی نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب اورصحتمند معاشرہ قائم ہو، انھوں نے کہا کہ نگران حکومت سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے پروگرام پر عمل پیرا ہے جنھوں نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار اداکیا۔
تبصرے بند ہیں.