محمد عامر کی سزا میں کمی کے لیے پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے کھلنے کی ایک اور منزل طے ہو گئی۔ پی سی بی نے سزا میں کمی کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ جرم میں پابندی کا شکار محمد عامر کی سزا میں کمی کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔ درخواست منظوری کی صورت میں محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔ دوہزار دس کے لارڈز ٹیسٹ میں ہونے والی فکسنگ کے مرکزی کردار محمد عامر کو کم عمر ہونے کے باعث رعایت دی جا سکتی ہے۔ محمد عامر کے جلد اعتراف جرم نے بھی ان کا کیس مضبوط کیا۔ جس پر پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے محمد عامر کا کیس آئی سی سی میں اٹھایا تھا۔ انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے بھی اسی موقف پر زور دیا ہے اور پی سی بی نے آئی سی سی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.