فیصل آباد: موٹروے پولیس نے ایم فور میں کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹے کو گرفتار کر کے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی فیصل آباد کے ایم فور پر کی گئی، جس میں ملزمان کی گاڑی سے 18 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق موٹر وے ایم فورپر ساہیانوالہ فیصل آباد کے قریب تیزرفتاری و لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا تو اُس نے رفتار مزید تیز کردی، جس پر موٹروے پولیس کے عملے نے تعاقب کر کے مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لی۔دوران تلاشی گاڑی میں سے 18 کلو منشیات برآمد ہوئی، جس کے بعد اس میں سوارخرم اور اس کی والدہ مسماتہ لبنیٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات پشاور سے فیصل اسمگل کررہے تھے۔ماں اور بیٹے کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے تھاساہیانوالہ فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔آئی جی نشینل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود نے افسران کی بروقت کارروائی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔
تبصرے بند ہیں.