مانچسٹر بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ، 59 زخمی

مانچسٹر: 

میوزک کنسرٹ کے دوران بم دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جب کہ 59 افراد زخمی ہیں۔

مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل ایان ہاپکنز نے علی الصبح ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکا ایک خود کش حملہ آور نے کیا تھا جو کنسرٹ کے شرکاء میں موجود تھا اورموقع ہی پرہلاک ہوگیا جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکا بہت خوفناک اورزوردارتھا جس سے ہرطرف دھوواں چھا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مانچسٹر حملے کے تناظر میں سرکاری ایمرجنسی ’’کوبرا کمیٹی‘‘ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی تھریسا مے اور لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن دونوں نے اپنی انتخابی مہم ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانیہ میں 8 جون 2017 کو عام انتخابات ہونے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.