ماضی میں کسی نے فریاد نہیں سنی ، ہار گئے تو کمیٹی بنا دی :محمد عمرا

استعفیٰ نہیں دیا ، ایسا کوئی فیصلہ کیا تو ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا ، کپتان پاکستان ہاکی ٹیم

لاہور (دنیا نیوز ) ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ استعفی نہیں دیا ، فیصلہ کیا تو ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے ، ساتھ ہی گول کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کسی نے فریاد نہیں سنی ، اب ہار گئے تو وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ۔   محمد عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آکر مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ کہتے ہیں کہ محنت کی لیکن جیت نہ سکے جس پر افسوس ہے ، چھ ماہ سے چیخ رہے تھے ہاکی کو بچانے کوئی نہ آیا ، پہلے کسی نے فریاد نہیں سنی ، اب ہار گئے تو وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں محمد عمران کی ٹیم ہار گئی لیکن کپتان نے ایک بیان میں گول داغ کر سب پول کھول دیئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.