لیاری میدان جنگ بن گیا، 3 افراد ہلاک، مکینوں کا احتجاج

کراچی: لیاری کا امن بحال نہ ہوسکا۔ دو گروہوں کی جانب سے پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تین افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ لیاری کا علاقہ آگرہ تاج آج بھی میدان جنگ بنا رہا اور دو گروہوں میں جاری تصادم کا کوئی حل نہیں نکالا جاسکا۔ گزشتہ رات وزیراعلیٰ ہاوٴس میں لیاری میں دو گروہوں کو ملانے والے آگرہ تاج روڈ پر جوائنٹ فورسز کی پچاس چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے دونوں فریقین نے سیز فائر بھی کیا۔ لیکن کچھی رابطہ کونسل کے سیکٹر انچارج کی ہلاکت کے بعد پرتشدد واقعات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ لیاری چھوڑدیں۔ لیاری کے مکینوں نے احتجاجا ماڑی پور روڈ کے دونوں روڈ بلاک کررکھے ہیں۔ علاقے میں دونوں گروہوں کی جانب سے بھاری اور جدید اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شرپسند عناصر نے کچھی کمیونٹی کے مکانات پر قبضہ شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.