لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئیگا لیکن بھارت وہاں نہیں جائیگا: سابق بھارتی کرکٹر

بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے: آکاش چوپڑا

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارت کے  ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کے اعلان کے بعد ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستان بھی ورلڈ کپ کے لیے انڈیا نہ جائے۔

تاہم اس حوالے سے آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ  ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ مجھ سے لکھوا لیں، پاکستان ورلڈکپ کے لیے ضرور بھارت آئے گا لیکن بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گا۔

آکاش چوپڑا نے اپنے بیان میں بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی بھی قرار دیا اور  کہا  کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔

سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو ایسا ہی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.