لندن: پاکستان ٹیم کے کوچ باب وولمر کو بچھڑے 10سال ہوگئے، ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ 2007کے دوران پراسرار موت سے آج بھی پردہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ ورلڈکپ 2007 میں پاکستان ٹیم آئرلینڈ سے ہارکے بعد باہر ہوئی تو اسے میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قراردیا گیا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں پرستاروں کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں کے پتلے جلائے گئے، چند گھنٹے بعد ہی جمیکا کے ہوٹل میں کوچ باب وولمر بے سدھ پائے گئے۔ 18مارچ کی صبح کنگسٹن کے اسپتال نے موت کی تصدیق کردی۔

کراچی: 

اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 5 ویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی درخواست قبول کرلی، اگلے سال جنوری میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو پانچویں بلائنڈ کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے، اس ضمن میں پی بی سی سی نے شاہد آفریدی سے ورلڈکپ ایمبیسڈر بننے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.