لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے انجمن تاجران پاکستان کے عہدیدار نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جاری جلسوں اور لانگ مارچ کی وجہ سے قومی تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں، عمران خان کے کہنے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں، عمران خان اب جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ انجمن تاجران پاکستان کے عہدیدار نعیم میر نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.