لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الٰہی کا دستخط شدہ بیان حلفی جمع کرا دیا، مونس الہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.