لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دہلی گیٹ میں کیمیکل گودام آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کا پانی کیمیکل کو لگنے سے گرمائش پیدا ہوئی اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائیرپورٹ کے مطابق دہلی گیٹ میں آتشزدگی کا باعث بننے والا رنگ کاٹ کیمیکل سلفیڈ چائنا سے درآمد کیا گیاتھا جب اس کیمیکل کو گودام میں رکھا جارہا تھا تو اس وقت بارش ہورہی تھی،کیمیکل گیلا ہونے سے گرمائش پیدا ہوئی اور آہستہ آہستہ ہیٹ بڑھتی گئی اور پھر رات تقریباً نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث کیمیکل گودام سے اٹھنے والے دھویں سے قرب وجوار کے رہائشیوں کا سانس لینا مشکل ہوگیا،علاقہ مکین رات سڑکوں پر گزارنے کے بعد اب دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ متاثرہ مکینوں کا کہناہے کہ ان میں سے کچھ لوگ سانس کے مریض تھے اور کچھ زیادہ ضعیف ہونے کی وجہ سے چل بھی نہیں سکتے تھے۔ جنہیں اس آگ اور دھواں نے بریطرح متاثر کیا۔ضلعی حکومت کا کہناہے کہ کیمیکل کی نوعیت معلوم نہ تھی،ریسکیو ٹیمویں نے آگ بجھانے کے لئے پانیڈالا تو آگ مزید بھڑک گئی
تبصرے بند ہیں.