لاہور: لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/284546#sthash.5Gu6pqMi.dpu

لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگنے والی آگ نے چھ منزلہ سپر اسٹور کے چار فلور کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کروڑوں روپے کے سامان کو خاکستر کر دیا ۔ سولہ گھنٹے سے آگ بجھانے کوششیں جاری۔ سول ڈیفنس نے عمارت کو خستہ حال قرار دیتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

لاہور: () لبرٹی مارکیٹ میں معروف ڈیپارٹمینٹل سٹور میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چاروں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث اس سے ملحقہ عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور عمارت میں پھنسے پندرہ افراد کو نکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق پلازے میں داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمارت کی خستہ حالی پر سول ڈیفنس نے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ۔آگ کی شدت بڑھنے پر پاک فضائیہ کی چار گاڑیوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اسٹور کا مالک بے بسی کی تصویر بنا اپنے اسٹور کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھتا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسٹور کے اندر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں مگر پھر بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے مگر سوال تو یہ ہے کہ یہ رپورٹ فائلوں کی نذر ہی رہے گی یا ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی بھی ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.