لاہور: تحریک انصاف کا مبینہ دھاندلی کیخلاف دھرنا جاری
لاہور: لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا تین روز سے جاری ہے۔ ڈیفنس میں غازی روڈ کے لالیکا چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے،دھرنے کو بیالیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے،جس میں خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔شرکاء رات بھر آندھی کے باوجود دھرنا دے کر بیٹھے رہے۔ صبح دھرنے کے شرکاء نے ناشتا کیا اور تازہ دم ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب بھر میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں دوباہ انتخابات کرائے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.