لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی مالی بحران کی شکار

لاہور……..بلوں کی مد میں ہرماہ اربوں روپے اکٹھا کرنے والی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی شدید مالی بحران کی شکار ہو گئی۔ کمپنی کو کئی ماہ سے میٹروں کی قلت کا سامنا ہے، خراب میٹر بدلنے اور نئے کنکشن کے لئے رقم جمع کرانے کے باوجود صارفین خوار ہونے لگے۔ لیسکو کو کئی ماہ سے نئے میٹرز کی کمی کا سامنا ہے، شہری خراب میٹرز کی شکایات لے کر دفاتر کے چکر لگاتے ہیں، لیکن خواری کے سوا انہیں کچھ نہیں ملتا، افسران ہرروز نئی تسلی دے کر ٹرخا دیتے ہیں۔ لیسکو اہلکار اندازے سے سیکڑوں یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کا بل صارفین کو بھجوانے لگے۔جن لوگوں نے نئے کنکشن کیلئے درخواستیں دیں، فیس بھی جمع کرا دی، وہ بھی کئی ماہ سے لیسکو دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بڑی سفارش لے آئے یا رشو ت دے، اس کا میٹر لگ جاتا ہے۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کا دعویٰ ہے کہ 3 لاکھ نئے میٹر خرید لئے ہیں۔ پہلی ترجیح خراب میٹروں کی تبدیلی ہے جو اسی ماہ تبدیل ہو جائیں گے، اگلے مرحلے میں نئے کنکشن بھی لگا دئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.