لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی ایک سو اڑسٹھ میں دوبارہ پولنگ کروانے سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔درخواست گزار حبیب عالم ورک کے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سنی تحریک کے امیدوار حبیب عالم نے انتخابی نشان ٹیبل لیمپ پر انتخابی مہم چلائی لیکن بیلٹ پیپر پر بوتل کا نشان درج کردیا گیا،انتخابی نشان غلط ہونے پر الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لہذا اس حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.