لاہورمیں فیکٹری کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، متعدد زخمی

لاہور: سندرانڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت گرنے سے فیکٹری مالک سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل ایریا میں 4 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی تیسری منزل پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک فیکٹری مالک رانا شہزاد سمیت 16 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم فیکٹری مالک کا بیٹا تاحال لاپتا ہے ، حادثے کے زخمیوں کو شریف میڈیکل کمپلیکس اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ انتظامیہ نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو گھروں سے طلب کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.