لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ناقص ریلوے انجنوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ستائیس جون کو تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی ریلوے کے ڈائیریکٹر پریکیورمنٹ شہزاد عالم نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ریلوے ناقص انجنوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں گارنٹی کے طور پر ادا کی گئی رقم بھی ریلوے کو واپس مل جائے گئی اس پر عدالت نے کہا کہ جنھوں نے یہ معاہدہ کیا انہیں سزا ملنی چاہیے تھی عدالت نے کہا کہ اس معاہدے کو ختم کرنے کے حوالے سے اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گئے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کیا جائے جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت ستائیس جون تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.