لاہور،کلمہ چوک کے نجی پلازہ میں آتشزدگی، لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

لاہور کلمہ چوک میں ایک نجی پلازہ میں آگ لگ گئی ،پانچویں منزل پر پھنسی خواتین اور مردوں کو اسنارکل کی مدد سے بحفاظت اتار لیا گیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آگ پلازہ کی پانچویں منزل میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔آگ کے سرخ اور نارنجی شعلوں نے پانچویں منزل پر واقع دفاتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے پہنچ گئیں۔اسنار کل کی مدد سے پانچویں منزل پر پھنسی خواتین اور مردوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔پلازہ میں دکانیں اور دفاتر تاخیر سے کھلتے ہیں اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دفاتر کو آگ کے شعلوں نے جلا کر خاکستر کر دیا۔فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔اس دوران پولیس اور امدادی کارکنوں نے عمارت کو اپنے حصار میں لئے رکھا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پلازہ میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.