لارڈزٹیسٹ؛ پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے 7 وکٹ پر 253 رنز

لندن: انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلش کپتان السٹرکک اور الیکس ہیل کریز پر آئے تو انہیں فاسٹ بولر محمد عامر کا سامنا کرنا پڑا جو 6 سالہ طویل عرصے بعد لارڈز گراؤنڈ میں جلوہ گر ہوئے۔ پہلے اوور میں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور دوسرے اوور میں آخری گیند پر الیکس ہیل راحت علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سلپ میں کیچ دے بیٹھے جس کے بعد کپتان کک اور جوئے روٹ نے جارحانہ اننگز کا آغاز جاری رکھا اور کپتان کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

تبصرے بند ہیں.