قومی کرکٹر عمر اکمل بدھ کو دولہا بنیں گے

قومی کرکٹر عمر اکمل کی 6 لاکھ روپے کی لاگت سے شیروانی تیار ہو گئی، تیاری میں تین ماہ لگے، موتی آسٹریا سے منگوائے گئے۔

لاہور: () قومی کرکٹر عمر اکمل کہتے ہیں کہ بارات کا سوٹ پہن کر خوشگوار احساس ہوا۔ شادی کی بہت خوشی ضرور ہے لیکن اسے ڈیبیو میچ کے ساتھ موازنہ نہیں کر سکتے۔ شیروانی ڈیزائن کرنیوالے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ویلوٹ کی شیروانی کو تیار کرنے میں تین ماہ لگے، اس کی لاگت چھ لاکھ روپے ہے۔ عمر اکمل کی رسم حنا منگل جبکہ نور فاطمہ کو لینے کے لیے بدھ کو روانہ ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.