قطر نے نوجوانوں کے لئے 4 ماہ کی فوجی تربیت لازمی قرار دے دی

قطر کی حکومت نے تمام نوجوانوں کے لئے 4 ماہ کی فوجی تربیت لازمی قراردے دی ہے۔ قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی منظورکردہ قرارداد کے مطابق ملک کے 18 سے 35 سال کی عمر کے تمام گریجویٹس مرد حضرات کے لئے 3 ماہ کی فوجی تربیت لازمی ہو گی جبکہ اس عمر کے گریجویشن سے کم تعلیم یافتہ مردوں کے لئے 4 ماہ کی فوجی تربیت لازمی ہوگی، کابینہ نے بل منظوری کے لئے مجلس شوریٰ کو بھیج دیا ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی تربیت لازمی قرار دینے کا مقصد ملک کا دفاعی نظام مضبوط بنانا اور ضرورت کے وقت باقاعدہ فوج کی مدد کے لئے ایک ایسی فورس کی ضرورت ہے جو بووقت ضرورت طلب کی جا سکے جبکہ سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ فوجی تربیت کا مقصد نوجوانوں میں خود انحصاری پیدار کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے 4 ماہ کی تربیت کافی ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں بھی پارلیمنٹ میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ ملک میں فوجی تربیت کو لازمی قرار دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.