ریاض:
سعودی عرب نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نےروس سے جدید دفاعی نظام خریدا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ماکرون کوارسال کیے گئے خط میں دوحا اور ماسکو کے درمیان جدید دفاعی نظام کی خریداری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر سے قطر اور روس کے درمیان اینٹی میزائل سسٹم کی ممکنہ خریداری کو منسوخ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے اور قطر کو اس سسٹم کی خریداری سے باز رہنے پر قائل کرنے کا کہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.